سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عربین آئل کمپنی (آرامکو سعودیہ)میں ریاست کے حصص میں سے 4فیصد حصص کو سعودی عربین انویسٹمنٹ کمپنی (سنابیل انویسٹمنٹ)کو منتقل کرنے کا اعلان کردیا، سنابیل انویسٹمنٹ مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے،اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ آرامکو میں مملکت سب سے بڑی شیئر ہولڈر کے طور پر باقی رہے گی،ولی عہد نے کہا کہ کہ سعودی آرامکو میں ریاست کے حصص کے کچھ حصے کی ملکیت کی منتقلی مملکت کے ان اقدامات کے تسلسل کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد طویل مدت میں قومی معیشت کو مضبوط کرنا، اس کے وسائل کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے،یہ اقدامات سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، مملکت کے فنڈز کی اس منتقلی سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اثاثوں کو زیادہ سے زیادہ بنانے اور اس کی سرمایہ کاری کے منافع کو بڑھانے میں مدد ملے گی، اس طرح فنڈ کی مضبوط مالی پوزیشن اور کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی