i بین اقوامی

عراقی سکیورٹی فورسز کی موصل میں کاروائی ، داعش کے بڑے ٹھکانے کو تباہ کردیاتازترین

September 03, 2022

عراقی سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے عراق کے شہر موصل کے مغرب میں واقع داعش کے ایک بڑے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے،عراقی میڈیا کے مطابق پاپولر موبیلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سیکورٹی آپریشن کی کاروائی کرتے ہوئے شہر موصل کے مغرب میں عدایہ پہاڑوں پر داعش کے قائم خفیہ ٹھکانے تبا کر دیا گیا ہے ۔ پی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے ، تباہ کئے گئے ٹھکانے میں داعش گروپ کے تکنیکی آلات، خفیہ دستاویزات اور لاجسٹک موادموجود تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی