یمن کے حوثی باغیوں کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عراق میں اسلامی مزاحمت (آئی آر آئی)کے ساتھ ان کے گروپ کی کارروائیاں تیز ہوں گی۔قبل ازیں حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ گروپ نے عراق میں اسلامی مزاحمت کے ساتھ مل کر اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر بحری جہازوں کے خلاف دو مشترکہ فوجی آپریشن کیے۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر حوثیوں کے ساتھ دو مشترکہ فوجی کارروائیاں کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی