i بین اقوامی

عراق میں پناہ لینے والے دو ہزار شامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیاتازترین

December 20, 2024

عراقی نے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی افواج کی پیش قدمی کے دوران عراق میں پناہ لینے والے 2,000 شامی فوجیوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ شامی فوجیوں کو ان کی درخواست پر واپس کر دیا گیا اور وہ عراق اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ شامی افسران اور فوجیوں کو قانونی طریقے سے القائم بارڈر کراسنگ پر شام کے حفاظتی دستے کے حوالے کیا گیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہتھیار عراقی وزارت دفاع کے قبضے میں ہیں اور شام کی نئی حکومت بننے کے بعد ان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سیکڑوں شامی فوجی اور ایران نواز ملیشیا کے درجنوں رضاکار بھاگ کر عراق میں داخل ہوگئے تھے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی