i بین اقوامی

عراق، کئی دہائیوں بعد مردم شماری کرانے کیلئے کرفیو کے نفاذ کا اعلانتازترین

September 02, 2024

عراق نے امریکی حملے میں بے پناہ تباہی کے بعد اب نئے سرے سے اپنی بحالی کے لیے کوششوں کا آغازکیا ہے ، جس کی نئی کڑی کئی دہائیوں کے بعد عراق میں مردم شماری کا اعلان ہے،عرب میڈیا کے مطابق 27سال کے طویل وقفے کے بعد اب پہلی مردم شماری ماہ نومبر میں طے کی گئی ہے ، اس سلسلے میں عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے اعلان کیا ہے کہ مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 20اور 21نومبر کو دو روز مسلسل پورے عراق میں کرفیو نافذ رہے گا،ملک میں امریکی جنگی کارروائی کے بعد عراق کو سنبھلنے میں کئی سال ابھی مزید درکار ہوں گے جبکہ امن و امان کے لیے بھی مسلسل کوششیں کی جائیں گی کیونکہ بد امنی کے جو بیج اس کی سرزمین میں ڈال دیے گئے ہیں ان کے اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگے گا یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے کئی بار مردم شماری ملتوی کرنا پڑی ہے،واضح رہے آخری مردم شماری عراق میں 1997میں ہوئی تھی مگر وہ مردم شماری 15صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، البتہ ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری مخر رہی تاہم اب چند برسوں سے عراق میں امن و امان کی فضا بہتر ہو رہی ہے،عراقی حکومت کا اندازہ ہے کہ عراق کی موجودہ آبادی چار کروڑ 30لاکھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی