i بین اقوامی

عراق، دہشتگردی کے جرم میں 10ملزمان کو سزائے موت دیدی گئیتازترین

July 23, 2024

عراق میں دہشتگردی کے جرم میں 10ملزمان کو سزائے موت دیدی گئی۔عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق 10عسکریت پسندوں کو ناصریہ شہر کی جیل میں سزائے موت دی گئی، داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند سنگین دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ عراق میں اپریل میں بھی 11دہشتگردوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی