i بین اقوامی

سعودی عرب میں سینما گھروںکی آمدنی 3ارب ریال سے تجاوز کرگئیتازترین

September 05, 2023

سعودی عرب میں سینما گھر کھلنے کے بعد سے 51ملین ٹکٹ فروخت ہوئے اور مملکت کو سینما سے حاصل ہونے والی آمد 3ارب ریال سے تجاوز کر گئی،مملکت میں ڈسپلے اسکرینوں کی تعداد 620سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مملکت میں سینما گھروں کی تعداد 69سے تجاوز کر گئی۔ سینما گھروں کی نشستوں کی 64,000سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے 20سے زیادہ شہروں میں 7سے زیادہ سینما آپریٹرزکام کررہے ہیں،آڈیو ویزول اتھارٹی نے بتایا کہ دکھائی جانے والی سعودی فلموں کی تعداد سے تجاوز کر گئی، جب کہ باکس آفس پر "ٹاپ گن: ماورک" سب سے دیکھی گئی فلم قرار دی جاتی ہے۔ اس فلم کی بارہ لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور 84ملین ریال سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی