ایک سال پہلے آکسفورڈ ڈکشنری کے ماہرین نے اپنے ہاتھ بلند کرکے ویکس کو 2021کا لفظ قرار دیا تھا،مگر اس سال بظاہر آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے پبلشر لگتا ہے کہ ہماری طرح گوبلن موڈ میں ہیں،گوبلن موڈ ایک عوامی اصطلاح ہے جو ایسے رویے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس میں لوگ کسی شرمندگی کے بغیر ذاتی خوشی، سستی، لالچ یا لاپرواہی کو اس انداز سے ترجیح دیتے ہیں جس کو سماجی روایات یا توقعات میں قبول نہیں کیا جاتا، نجی ٹی وی کے مطابق آکسفورڈ ڈکشنری نے گوبلن موڈ کو 2022کا لفظ قرار دیا ہے اور وہ بھی عوامی ووٹنگ کے بعد،آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے گوبلن موڈ، #IStandWithاور میٹا ورس الفاظ پر عوامی ووٹنگ کرائی گئی تھی،عام طور پر آکسفورڈ ڈکشنری کی جانب سے ایسے الفاظ کی فہرست مرتب کی جاتی ہے جن کا استعمال زیادہ ہوا اور پھر ان میں سے ایک کا انتخاب ہوتا ہے
،مگر اس بار نئے طریقے سے سال کے لفظ کا انتخاب کیا گیا،گوبلن موڈ کو 3لاکھ 18 ہزار 956افراد نے ووٹ دیا اور مجموعی طور پر 93فیصد ووٹ اس لفظ کے حصے میں آئے،آکسفورڈ لینگوئجز کے صدر کیسپر گراتھ ہول کے مطابق اگرچہ ہماری ٹیم کو توقع تھی کہ عوام اس عمل سے خوش ہوں گے مگر جس طرح کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا وہ حیران کن تھا،اس اصطلاح کا استعمال سب سے پہلے 2009 میں ٹوئٹر میں ہوا تھا مگر فروری 2022میں یہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب ایک فرضی ہیڈلائن ٹوئٹ کی گئی،ٹک ٹاک میں اکثر گوبلن موڈ کو ہیش ٹیگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد اپنی ذات کے مختلف گوشے دکھانا ہوتا ہے،آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق گوبلن موڈ کا استعمال 2022 کے اولین 6ماہ کے دوران اس وقت بڑھا جب کووڈ پابندیوں کو متعدد ممالک میں نرم کیا گیا،ڈکشنری کے مطابق اس طرح لوگوں کی جانب سے معمول کی زندگی پر واپس لوٹنے کے خیال کو مسترد کیا گیا یا سوشل میڈیا کے غیرمستحکم طرز زندگی سے بغاوت ظاہر کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی