i بین اقوامی

عوامی جمہوریہ کوریاکا سپر لارج راکٹ یونٹس داغ کر طاقت کا مظاہرہتازترین

May 31, 2024

عوامی جمہوریہ کوریا نے سپر لارج ملٹی پل راکٹ یونٹس طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے راکٹ داغے ہیں جس کا مقصد جنوبی کوریا کے جانب سے عوامی جمہوریہ کوریا کی خودمختاری پامال کرنے کی کوشش کا جواب دینا ہے۔ سرکاری کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ راکٹ عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلی رہنما صدرکم جونگ ان کے حکم پر داغے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جموریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے کہا کہ راکٹ داغنے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ اگر ہمارے حریف نے ہمیں اکسایا تو انہیں کس قسم کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے عوامی جمہوریہ کوریا کی جوہری افواج پر زور دیا کہ وہ جنگ کی روک تھام اور کسی ہنگامی صورتحال میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی