عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیرِاعلی کا حلف اٹھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی۔عمر عبداللہ نے دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے وزیرِ اعلی کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اس سے قبل وہ 2009 سے 2014 تک کانگریس کے اتحاد سے وزیرِ اعلی رہ چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں۔ 3 مراحل پر مشتمل انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو 42 اور کانگریس کو 6 نشستیں ملیں۔چار آزاد امیدواروں اور اے اے پی کے واحد رکن نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے یونین ٹریٹری قرار دیا تھا جبکہ نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اتوار کو صدارتی راج بحال کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی