عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسیدی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔ عمانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمانی اعلی سفارت کار نے یہ بات اپنے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے نفرت، تشدد یا عقائد کے خلاف امتیازی سلوک کو ختم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بیان کے مطابق دونوں وزرا نے قوموں اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مظاہرے کے دوران ایک عراقی پناہ گزین نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کی مسلم اکثریتی ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی