یورپی رہنمائوں نے آئس لینڈ سربراہی اجلاس میں روس کے یوکرین پر حملے کے باعث ہونے والے نقصانات پر گفتگو کی اور روس کو جنگ کیلئے جوابدہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا،اجلاس میں جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم نے یوکرین کیلئے اپنی حمایت پر زور دیا،یوکرین کے صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ یوکرینی فوج نے یورپی ممالک کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے روسی ہائپر سونک میزائلوں کو مار گرایا ہے،انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک کی دفاعی امداد کے بعد یوکرینی فوج روس کے حملوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی