i بین اقوامی

آئرلینڈ میں صحافیوں کی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائدتازترین

December 18, 2024

ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیرقانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی، پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیرقانونی جاسوسی کا عمل کیا۔آزادی صحافت کیلئے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹیگیٹری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری مک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔عدالت نے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی