i بین اقوامی

آئندہ ماہ امریکی صدارتی الیکشن پر 44 کھرب 16 ارب روپے خرچ ہوں گےتازترین

October 25, 2024

امریکا میں5نومبر 2024 کو ہونے والا صدارتی الیکشن کم از کم 15ارب 90کروڑ ڈالرز ( 44کھرب16ارب روپے) کا پڑے گا جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چنائو شامل ہے۔پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24 میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔ امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔2020 میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی