i بین اقوامی

آئی اے ای اے اینی شی ایٹیو ممالک کے پینل پر سعودی عرب کا پرچم بلندتازترین

September 27, 2022

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ویانا میں سیبرسڈورف لیبارٹریز (رینول-2 اقدام) کو جدید بنانے کے ایجنسی کے اقدام میں تعاون کرنے والے ممالک کے پینل میں مملکت کا پرچم بلند کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی بھی موجود تھے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت حفاظتی معیارات اور اس کی کوششوں کو بڑھانے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اہم اور فعال کردار کو سراہتی ہے۔ دفاع کے شعبے میں سعودی عرب دوسرے ممالک کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش رہا ہے اور ہم نے عالمی توانائی ایجنسی کے کردار کو فعال کرنے اور ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال روکنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کی۔انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی شرکت کا مقصد جوہری ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ایجنسی کے رکن ممالک کو وسائل اور خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی