i بین اقوامی

عالمی پاوربیٹری کانفرنس میں 13.4 ارب امریکی ڈالر مالیت کیمعاہدےتازترین

September 02, 2024

چین میں منعقدہ عالمی پاور بیٹری کانفرنس 2024 میں 137 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مشترکہ مالیت 95.25 ارب یوآن (تقریبا 13.4 ارب امریکی ڈالر) ہے۔ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بن میں گزشتہ روز شروع ہونے والی اس کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریبا 400 صنعتی ماہرین اور کمپنیوں کے اعلی عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس کی میزبانی سیچھوان کی صوبائی حکومت کررہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد پاوربیٹری صنعت کی ترقی کے لئے ایک عالمی تعاون پلیٹ فارم بنانا، ماحول دوست اور کم کاربن صنعتوں میں اعلی معیار کی ترقی کا فروغ ہے۔ گزشتہ برسوں میں چین نے صنعتی عروج کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت کے لئے مکمل صنعتی چینز تیار کرلی ہے۔ معاہدہ شدہ مجموعی منصوبے میں سے 133 منصوبے یی بن میں شروع کئے جائیں گے جن میں سرمایہ کاری کی مشترکہ مالیت 84.55 ارب یوآن ہے۔ یی بن کے بلدیاتی محکمہ اقتصادی تعاون و نئی صنعت کے مطابق ان تمام منصوبوں سے سیچھوان میں 100 ارب یوآن سے زائد کی مشترکہ سالانہ پیداوار متوقع ہے اور اس کے مکمل طور پر فعال ہونے پر ملازمت کے 20 ہزار سے مواقع پیدا ہوں گے۔ کانفرنس کا افتتاحی ایڈیشن 2022 میں ہوا تھا اس کے گزشتہ دو اجلاس میں 100 سے زائد معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں جن میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 ارب یوآن سے زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی