i بین اقوامی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6فیصد کمیتازترین

March 16, 2023

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6فیصد کمی ہوگئی،عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 77ڈالر سے کم ہوکر 73ڈالر جبکہ برطانوی وائٹ کروڈ کی قیمت 72ڈالر سے کم ہو کر 67ڈالر فی بیرل ہوگئی،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ گیس کی قیمت میں ساڑھے 6فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی