عالمی یوم عجائب گھر پر اسلام آباد میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے بہت سے پاکستانی بچوں کے تجسس میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی یوم عجائب گھر اس سال 18 مئی کو منایا جارہا ہے۔ رواں سال کا موضوع "عجائب گھر، پائیداری اور فلاح و بہبود" ہے۔ میوزیم میں مارخور، پرندوں اور یاک سے لیکر ڈائنا سار تک جانوروں کے ڈھانچے رکھے گئے ہیں اور سیاحوں کو قدرتی تبدیلیوں کا راستہ بتانے کے لئے ایک ماحول تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ تفریح کے ساتھ اسے سیکھ بھی سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی