i بین اقوامی

عالمی برادری اسرائیل کی غزہ میں غیر انسانی کارروائیاں روکے،اردنی وزیر خارجہ کا مطالبہتازترین

October 21, 2024

اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے شمالی غزہ میں ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غیر انسانی ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ ایمن الصفدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا 'اسرائیل نے شمالی غزہ کی آبادی پر جو وحشت بپا کر رکھی ہے ، غیر انسانی ہے۔ یہ ایسا جنگی جرم ہے جسے انسانیت کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔'انہوں نے مزید لکھا 'اسرائیلی جارحیت کے ذریعے ہونے والی فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہیے۔' ایمن الصفادی نے کہا ' بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کی معصوم ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے میں ناکامی کا کوئی جواز ، بہانہ یا عذر جائز نہیں ہو سکتا ہے۔'انہوں نے مطالبہ کیا کہ نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا قتل عام کرنے سے اسرائیل کو روکا جائے اور بین الاقوامی قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی