عالمی بینک نے ترکیہ میں 6فروری کے زلزلے سے متاثرہ چھوٹے صنعتی علاقوں کی تعمیر نو اور خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے 600ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے بتایا کہ اس قرض کے ساتھ، 2024میں ہمارے ملک کے لیے عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ مالیاتی رقوم 3.7بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں زلزلے سے متاثرہ صوبوں کے منصوبوں کے لیے عالمی بینک کی جانب سے اب تک منظور کردہ مالیاتی رقم 2ارب ڈالر ہے۔ یہ ہمارے ملک اور ہمارے اقتصادی پروگرام پر عالمی بینک کے اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی