i بین اقوامی

عالمی ادارہ صحت نے منکی پوکس کا پھیلاو روکنے کیلئے عالمی سٹرٹیجک منصوبہ شروع کر دیاتازترین

August 27, 2024

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے منکی پوکس کے انسان سے انسان میں منتقلی کو روکنے کیلئے ایک عالمی مہم شروع کر دی ہے۔ سٹریٹجک تیاری اور ردعمل کا منصوبہ ستمبر 2024 سے فروری 2025 تک جاری رہے گا، جس کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی فنڈنگ درکار ہوگی۔ عالمی، علاقائی اور قومی کوششوں کو مربوط کرکے اس کا مقصد نگرانی اور ردعمل کی حکمت عملی کو بڑھانا، تشخیص اور ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا، جانوروں سے انسانوں میں منتقلی کو کم کرنا اور وبا پر قابو پانیکیلئے کمیونیٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔ منتقلی کے سلسلے کو روکنے کے لیے ویکسین دینے میں ان لوگوں کو ہدف بنایا جائے گا جنہیں سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، جن میں متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد اور ہیلتھ کیئر ورکرز شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت سٹریٹجک قیادت اور رہنمائی فراہم کرنے اور متاثرہ علاقوں میں کمزور گروہوں کے لئے علاج تک رسائی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ جمہوریہ کانگو اور ہمسایہ ممالک میں منکی پوکس کی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق فنڈنگ کیلئے جلد اپیل کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی