i بین اقوامی

7اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی ، اسرائیلتازترین

October 30, 2023

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کے مطالبات کو سختی سے مسترد کردیاہے ،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا ہے کہ 7اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر واپسی نہیں ہو سکتی،اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نشاندہی کی کہ "اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں ہمیشہ کے لیے موجود رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، لیکن ہم حماس کو ختم کرنے کے لیے مقاصد پورے ہونے تک وہیں رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی