i بین اقوامی

57امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خطتازترین

May 02, 2024

غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے 57امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس نے خط میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا ہے تو امریکا کو معصوم زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔گزشتہ روز لکھے گئے خط امریکی ڈیموکریٹس نے کہا کہ موجودہ قوانین اور پالیسیوں کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی امداد فوری طور پر بند کرنے کے مطالبہ کرتے ہیں۔بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حمایت آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل کچھ ڈیموکریٹک ووٹروں میں عدم اطمینان کا باعث بنی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی