اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ بڑا موقع ہاتھ لگا ہے ایران پر حملہ کر دینا چاہیے،سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 50سالوں میں ہمارا نمبر ایک دشمن ایران کے خلاف ایک بڑا موقع ہاتھ لگا ہے، ہم اس موقع کی مدد سے مشرق وسطی کا چہرہ اپنے حق میں بدل سکتے ہیں،نفتالی بینیٹ نے ایران کی قیادت کو شطرنج کے بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 50سال میں پہلی دفعہ براہ راست حملہ کر کے غلطی کر دی ہے، ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور ایران کے جوہری پروگرام کے مراکز کو نیست و نابود کر دینا چاہیے،سابق صیہونی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایرانی حملہ دہشت گردی ہے، ہمیں اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے، آج تاریخ ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے ہمیں دروازہ کھول دینا چاہیے،واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر 200بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام نے ایران کے اس حملے کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی