i بین اقوامی

50 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ، متحدہ عرب امارات میں چلتی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئیتازترین

June 28, 2024

عرب ممالک میں ان دنوں شدید گرمی جاری ہے، جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اب گاڑیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر چلتی گاڑیاں بھی آتشزدگی کا شکار ہوگئی ہیں،ان دنوں متحدہ عرب امارات میں 50ڈگری سے بھی اوپر جا چکا ہے، ایسے میں امارات کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، گاڑیوں کی صحیح دیکھ بھال نہ ہونے پر یہ واقعات رونما ہو رہے ہیں،ٹریفک حکام کے مطابق گاڑیوں میں آگ لگنے کی بڑی وجہ گاڑیوں کی دیکھ بھال نہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی