بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے جسویر سنگھ نے دو ماہ کا بجلی کا بل 45ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491بھارتی روپے کی رقم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی،پوسٹ میں جسویر سنگھ نے ایک کیپش شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی کا بل ادا کر دیا، اب موم بتیوں پر جانے کا سوچ رہا ہوں،جس کے بعد جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی، پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کہیں انھیں سولر تو کہیں بجلی آلات کم کرکے بجلی کا بل کم کرنے کے مشورے دے ڈالے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی