لبرطانیہ میں مہنگائی سے پریشان ہزاروں ریلوے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونین کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں ملازمتوں اور اصلاحات پیکیج تنازع کو حل کرنے میں ناکامی کے بعد ریل اور ٹیوب ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریل یونین کا کہنا ہے کہ 40000 سے زیادہ ریلوے ملازمین تین روزہ منگل، جمعرات اور ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کا حصہ بنے گے۔برطانیہ کے ریل نیٹ ورک کا تقریباً نصف حصہ ہڑتال کے دنوں میں کھلا رہے گا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت بہت محدود ہوگی۔ریلوے یونین کے جنرل سیکریٹری مک لنچ نے کہا کہ کوئی قابل عمل تصفیہ پیش نہیں کیا گیا ہے اور ہڑتالوں میں مزید اضافہ ہوگا، ہزاروں ملازمتوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے اور کارکنوں کو مہنگائی سے کم تنخواہوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ٹرین کمپنیوں کی طرف سے مسافروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں صرف ضرورت پڑنے پر ہی سفر کریں۔ دوسری جانب سیکریٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شپس نے اس اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی