i بین اقوامی

2برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2گھنٹے بعد ہی بیٹری خراب ہوگئی تھی ، ٹائٹن میں سفر کرنے والے سیاح کا انکشافتازترین

July 05, 2023

دو برس پہلے ٹائٹن کی سیاحت کرنے والے جاڈن پین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشین گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا سو چاکچھ نہیں ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارڈن پین نے بتایا کہ 2برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2گھنٹے بعد ہی بیٹری خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24گھنٹے پھنسی رہی تھی،جاڈن کے مطابق ٹائٹن کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھاکہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پرواپس نہیں جاپارہی تھی مگرخوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی،جاڈن پین کا کہنا تھا کہ ٹائٹن خراب ہونے پر جب انہیں سونے کا کہا گیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اسٹاکٹن رش مذاق کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی