نئی عالمی وبا منکی پاکس کی بھارت میں انٹری ، ایک ہلاکت کی تصدیق ہو گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق اگر مرنے والے کی موت کی وجہ منکی پاکس ثابت ہوئی تو یہ ایشیا میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگی، انڈیا کی کیرالہ ریاست کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 22سالہ شخص کے طبی معائنوں سے معلوم ہوا کہ اس کو منکی پاکس ہوا تھا جو حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا،جنوبی افریقہ سے باہر منکی پاکس سے تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا ہے،متحدہ عرب امارات سے لوٹنے کے ایک ہفتے بعد 30جولائی کو منکی پاکس سے متاثرہ اس شخص کی موت کیرالہ میں ہوئی، متاثرہ شخص اینکیفلائٹس (دماغ کی سوزش)اور تھکاوٹ کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہوا تھا، متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے والے 20افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے،بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ایک اعلی سطحی ٹیم 22سالہ شخص کے موت کی تحقیقات کرے گی،واضح رہے کہ بھارت میں منکی پاکس کے کم از کم چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پہلا کیس 15جولائی کو رپورٹ ہوا تھا جو متحدہ عرب امارات سے کیرالہلوٹا تھا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی