امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایک دوسرے کو رعایت دیں اور لچک کا مظاہرہ کریں۔وائٹ ہائوس نے مزید کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور مجوزہ تجویز کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ سمیت 17ممالک نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی