فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا ٹینکر سمندر میں ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ،فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی آئل ٹینکر کے عملے کے 16ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے، تاہم حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے،جیمی بوٹسٹا نے کہا کہ آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کا پتہ چلا ہے لیکن تیز ہوائیں اور اونچی لہریں ریسکیو کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں، جبکہ تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے،یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایک روز قبل طوفان گیمی نے مون سون کی موسمی بارشوں میں شدت پیدا کردی تھی جس کے نتیجے میں میٹرو منیلا اور اس کے مضافات کا بڑا حصہ گہرے سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی