i بین اقوامی

یوگنڈا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئیتازترین

August 02, 2022

یوگنڈا کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ریلیف ، آفات سے بچا اور پناہ گزینوں کی وزیرمملکت ایستھرڈیونیا اینیاکون نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ روز مرنیوالوں میں سے 7 افراد کی لاشیں ضلع مبالے جبکہ 3 کی کاپچھوروا سے ملی ہیں۔یوگنڈا ریڈ کراس سوسائٹی(یو آر سی ایس)کی ترجمان ایرینی ناکاسیتا نے بتایا کہ پیر کی صبح دریائے نابیونگا سے 11 مزید لاشیں نکالی گئی ہیں جس سے سرکاری طور پر اعلان کردہ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔وزیر نے بتایا کہ بارشوں سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے جو انفرادی اور اجتماعی صلاحیت سے زیادہ ہے۔ ہم عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پہاڑوں اور وادیوں میں تمام ممکنہ آبی گزرگاہوں ،لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے دور ہو جائیں ، ہم مزید جانیں کھونا نہیں چاہتے ہیں۔یو آر سی ایس نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور پڑوسی اضلاع میں 1ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 دیگر اضلاع کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس واقعے سے دو دن قبل اگست میں ملک کے شمالی، مشرقی اور وسط مغربی حصوں میں شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا تھا۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی