i بین اقوامی

یوکرینی صدر نے سکیورٹی چیف اور سٹیٹ پراسیکیوٹرکے بعد مزید28 سکیورٹی حکام کو بھی برطرف کر دیاتازترین

July 19, 2022


 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے غداری کے الزام میں سکیورٹی چیف اور سٹیٹ پراسیکیوٹر کو برطرف کرنے کے بعد مزید 28 سکیورٹی حکام کو بھی برطرف کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب روس یوکرین کے کئی شہروں پر شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی سروس کے عملے کا آڈٹ جاری ہے اور مزید 28 حکام کو ڈِس مس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عہدے اور شعبے مختلف ہیں مگر وجہ ایک ہے اور وہ ہے کام کام کے غیراطمینان بخش نتائج۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی