i بین اقوامی

یورپی رہنمائوں کا دورہ یوکرین کے لیے ایک تاریخی دن ہے، وولودیمیر زیلنسکیتازترین

June 17, 2022

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے چار اعلی یورپی سیاست دانوں کے کیف کے دورے کو اپنے ملک کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں، اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی اور رومانیہ کے صدر کلاس یوہانس کییف پہنچے تھے۔ ان یورپی رہنمائوں نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب یوکرین نے ایک بار پھر جنوب اور مشرق میں روس کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے درخواست کی۔ زیلنسکی نے اہم یورپی رہنمائوں کے دورے کے بعد شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین آزادی کے بعد کبھی بھی یورپی یونین کے اتنے قریب نہیں آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر شولس اور فرانسیسی صدر ماکروں نے یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی