i بین اقوامی

ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جارہی ہے، شیخ رشیدتازترین

June 17, 2022


سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چین کا ایمبیسڈر جا چکا ہے، ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت ہندوستان سے تجارت کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں، ڈالر 210 پر اور حوالہ 220 پر آ گیا ہے، جس دن ان کے کیس ختم ہو گئے یہ الیکشن کی طرف جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایک درجن جماعتیں عوام کی نظروں سے گر گئی ہیں جبکہ اکیلا عمران خان عوام کے دلوں پر چھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، یہ چوروں کی بیٹھک سجائی گئی ہے جس کو عوام میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی