i بین اقوامی

امریکہ کا پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی خواہش کا اظہارتازترین

July 18, 2022

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمر ان خان کے سازشی دعوے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق مطابق اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں پاکستانی معالجین کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاکستان ڈیسک نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا کہ ہمیں عالمی معاملات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
یہ ایک شراکت داری ہے جو ہمارے لیے ضروری ہے،نیل ڈبلیو ہاپ نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد 25 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان صحت کے حوالے سے اب تک کے سب سے بڑے مذاکرات کے لیے واشنگٹن کا دورہ کرے گا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پہلے ہی مستحکم ہو چکے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ مزید بہتر ہونے کے لیے تیار ہیں،مسعود خان نے امریکی سرمایہ کاروں کو یہ یاد دلاتے ہوئے کہ 'پاکستان میں ایک بڑی اور متحرک مڈل کلاس ہے اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے' دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کی تجویز پیش کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی