امریکی محکمہ خارجہ نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم بی جے پی کے 2 رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ۖ سے متعلق گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ بھارت کی حکومت انسانی حقوق کا احترام کرے گی۔امریکا اس سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی وقار، مساوی مواقع او ر آ زادی مذہب کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں یہ اقدار بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طور پر ان تبصروں کی مذمت کی، ہم مذہبی یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق کے مسائل پرسینئر سطح پر انگیج رہتے ہیں، ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی