حج کی تیاریوں کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق غلاف کعبہ کو جسے 'کسویٰ' کہا جاتا ہے زمین سے 3 میٹر اوپراٹھا دیا گیا۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد احرام کی علامت کے طورپر سفید کپڑا لپیٹ دیا گیا۔ خانہ کعبہ کے گرد سفید کپڑا ڈھانپ کرعلامتی طورپرحج سیزن کے آغاز کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے صدر اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ اٹھانے سے قبل عشا کی نما ز پڑھائی اورپھرغلاف کعبہ اٹھانے کے عمل میں شرکت کی۔ہرسال حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3میٹر اوپراٹھا دیا جاتا ہے جس کا مقصد عازمین حج کے رش کے باعث غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنے سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ کواوپراٹھانے کے دوران عازمین کا طواف جاری رہا۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی