i بین اقوامی

ڈی پی آر کے نے مغربی سمندر کی طرف 2 کروز میزائل فائر کیے ہیں، جنوبی کوریاتازترین

August 18, 2022

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے)نے مغربی سمندر کی جانب 2 کروز میزائل فائر کیے ہیں۔وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز فون پر اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے 2 کروز میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا کی طرف سے دن کے اوائل میں مغربی ساحلی علاقے سے مغربی سمندر کی طرف داغا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کے فوجی حکام میزائلوں کی تفصیلات سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔یہ جنوری کے بعد سے رواں سال عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے کیا جانیوالا کروز میزائل کا دوسرا تجربہ تھا۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں جن کے تحت ڈی پی آر کے پر بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی