i بین اقوامی

اچین کے پک اپ ٹرک کی فروخت میں مئی کے دوران ریکارڈ ضافہتازترین

June 15, 2022


چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت مضبوط اضافہ ہوا جس کی وجہ وبا کی صورتحال میں بہتری آ نا اور پیداوار میں اضافہ ہے۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ماہ، چین میں 42ہزار پک اپ ٹرک فروخت کیے گئے، جو کہ ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 23.8 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے باوجود فروخت کے اعداد و شمار گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 7.9 فیصد کم تھے۔ سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین میں 2لاکھ7ہزار پک اپ ٹرک تیار کیے گئے اور فروخت کیے گئے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 10.3 فیصد کمی آئی۔ ایسوسی ایشن مارکیٹ کی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے پراعتماد ہے، جس میں مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے اور شہری اضلاع میں پک اپ کی ممکنہ پابندیوں کے خاتمے کے ذریعے کھپت کو بڑھانے کے لیے چین کی مضبوط پالیسی ترغیبات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی