i بین اقوامی

چین کے سنکیانگ میں توانائی کی پیداوار میں اضافہتازترین

August 02, 2022

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔علاقائی شماریات بیورو کے مطابق، جنوری سے جون تک، سنکیانگ میں 18کروڑ14لاکھ 80ہزار ٹن خام کوئلہ پیدا ہوا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ اورملک کے خام کوئلے کی کل پیداوار کا 8.3 فیصد ہے۔کوئلے کی فراہمی کے ایک بڑے مرکزکی حیثیت سے سنکیانگ کا مقصد 2025 تک 40 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلے کی پیداوار حاصل کرنا ہے۔سال کی پہلی ششماہی میں سنکیانگ کی خام تیل کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ62لاکھ 10ہزارٹن جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار تقریبا21ارب کیوبک میٹررہی جو5.9 فیصد زیادہ ہے۔اس عرصے میں خطے میں بجلی کی فراہمی مستحکم رہی ،اور بجلی کی مجموعی پیداوار 230 ارب کلو واٹ گھنٹہ سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی