i بین اقوامی

چین پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرے گا،چینی سفیرتازترین

June 15, 2022


چین پلاسٹک کی آلودگی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈبلیو ٹی او میں چین کے سفیر لی چھینگ گانگ نے ڈبلیو ٹی او کی 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 12) کے دوران کہا کہ "عالمی چیلنج کو عالمی کوششوں اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے،" چین پلاسٹک کی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق کام کو فروغ دینے کے لیے ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک کے اندر دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ لی نے کہا کہ چین پلاسٹک کی آلودگی کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور اس عالمی مسئلے سے نمٹنے کے ابتدائی ارکان میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیداری چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے مقاصد میں سے ایک ہے، اور چین نے حالیہ برسوں میں پلاسٹک کی آلودگی کو محدود کرنے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین عالمی تجارتی تنظیم کے دیگر اراکین کے ساتھ تجربے کا اشتراک کرنے اور تجارتی پہلو سے پلاسٹک کی آلودگی سے فعال طور پر نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین پلاسٹک کی آلودگی اور ماحولیاتی طور پر پائیدار پلاسٹک کی تجارت ( آئی ڈی پی) پر ڈبلیو ٹی او کے غیر رسمی مکالمے کا آغاز کرنے والا اور 6 موجودہ کوآرڈینیٹروں میں سے ایک ہے،جس نے ڈبلیو ٹی او کے 72 اراکین کی شرکت کو متوجہ کیا ہے۔ سفیر نے کہا کہ 2021 کے آخر میں آئی ڈی پی پر وزارتی بیان کے جاری ہونے کے بعد سے، آئی ڈی پی اقدام پر "پرجوش" پیش رفت ہوئی ہے۔ لی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کرنے کے لیے اراکین کو مربوط کرنے میں منفرد کردار ادا کرسکتا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی