i بین اقوامی

چین نے صنعتی شعبے میں ماحول دوست ترقی کا منصوبہ متعارف کرادیاتازترین

August 02, 2022

چین نے صنعتی شعبے میں ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کاایک منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کاربن اخراج کی انتہائی سطح کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرناہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقی واصلاحات کمیشن اوروزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ منصوبے کے مطابق، 2025 تک، کم از کم 2کروڑ یوآن (تقریبا 29لاکھ 60ہزار امریکی ڈالر) سالانہ کاروباری ٹرن اوور والے صنعتی اداروں کی فی یونٹ توانائی کھپت میں 2020 کے مقابلے میں 13.5 فیصد کمی ہو جائے گی۔ منصوبے کے مطابق صنعتی ڈھانچے میں اصلاحات اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے، توانائی کی زیادہ کھپت اور زیادہ کاربن اخراج کے ساتھ نچلی سطح کے منصوبوں کی بے سمت ترقی کو روکنے اور ماحول دوست اور کم کاربن والی صنعتوں کو ترقی دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔منصوبے کے مطابق 2030 تک، نئی توانائی اور صاف توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کا تناسب مجموعی نئی گاڑیوں کے تقریبا 40 فیصد تک پہنچ جائے گا اور مسافر کاروں اور تجارتی گاڑیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی شدت 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 25 فیصد اور 20 فیصد کم کی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی