متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں12 فیصد اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.63 درہم مقرر کردی گئی جو تقریباً پاکستانی261 روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم مقرر کی گئی جو تقریباً پاکستانی 268 روپے بنتی ہے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا۔ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی