i بین اقوامی

پیوٹن اور اردگان کا یوکرین کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے فون پر تبادلہ خیالتازترین

July 14, 2022

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون پر پیشرفت اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر توجہ مرکوز کی، جس میں معاہدے کے قانونی طریقہ کار کو بہتر بنانے، تجارت کو فروغ دینے اور لین دین میں قومی کرنسیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ روسی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔پیوٹن اور اردگان نے یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں دونوں ممالک بحیرہ اسود میں محفوظ نیویگیشن اور عالمی منڈیوں میں اناج کی برآمد کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں کو مربوط کر سکتے ہیں۔

اسی دن یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دورہ پر آئے ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی تاکہ کیف کے لیے مالی اور فوجی مدد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔بات چیت میں، زیلنسکی نے یوکرین کے لیے نیدرلینڈز کی جانب سے 20 کروڑ یورو (تقریباً 20 کروڑ 15 لاکھ امریکی ڈالر) کی اضافی مالی امداد مختص کرنے پر روٹے کا شکریہ ادا کیا، جس سے یوکرین کے اساتذہ، ڈاکٹروں اور پنشنرز کے لیے ادائیگیوں کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان