پاکستان سمیت دنیا بھر میں برص(پھلبہری) کا عالمی دن 25جون کو منایا جائے گا۔ ہر سال برص کے عالمی دن کا اہتمام وٹلائیگو سپورٹس اینڈ اوئیرنس فائونڈیشن، وٹلائیگو ریسرچ فائونڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد برص کے حوالہ سے عام آدمی میں شعور اجاگر کرنا ہے۔صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برص(پھلبہری) نہ تو تکلیف دہ مرض ہے اور نہ ہی ناقابل علاج ہے، مرض کی بروقت تشخیص سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کیسز میں دھبے بتدریج بڑھتے ہیں اور بعض اوقات کئی سالوں تک ایک ہی حالت میں رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انسانی جسم پر سفید دھبہ نمودار ہو تو جلد از جلد معالج سے رابطہ کرنا چاہئے۔ برص کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں مختلف سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ پھلبہری کے حوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔\395 برص(پھلبہری) کا عالمی دن 25جون کو منایا جائے گا۔ ہر سال برص کے عالمی دن کا اہتمام وٹلائیگو سپورٹس اینڈ اوئیرنس فائونڈیشن، وٹلائیگو ریسرچ فائونڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد برص کے حوالہ سے عام آدمی میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان