امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے سامنے والی سڑک کو مقتول صحافی جمال خاشقجی کینام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا نام 'جمال خاشقجی وے' اس لیے کیا گیا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اختلاف کرنے والوں کی یادوں کو پوشیدہ نہیں رکھا جا سکتا۔ امریکہ میں رہائش پذیر سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی سفارتخانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہی اس قتل کی اجازت دی تھی۔ تاہم محمد بن سلمان اس کی تردید کرتے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی