i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری‘ قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2کشمیری نوجوان شہیدتازترین

June 14, 2022


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ میڈی رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سری نگر میں بمنہ نامی علاقے کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوجیوں نے بمنہ سمیت دیگر علاقوں کی ناکابندی کررکھی ہے جب کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے ۔ بھارتی فوج کی جانب سے تلاشی کی آڑ میں گھروں پر دھاوے، توڑ پھوڑ اور کشمیریوں پر تشدد کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ قابض فوج کے ہاتھوں مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ 32 کشمیری شہید ہوئے تھے

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی