i بین اقوامی

میانمار، ایمر جنسی نفاذمیں چھ ماہ کی توسیع کر دی گئیتازترین

August 01, 2022

میانمار فوجی آمر حکومت نے ملک بھر میں ایمر جنسی میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے، میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی حکومت نے گزشتہ سال فروری میں بغاوت کے ذریعے آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت پر شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد پہلی بار ایمر جنسی کا نفاد کیا تھا، جبکہ من آنگ ہلینگ نے فوجی حکومت سے درخواست کی تھی امن امان قائم رکھنے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی میں مزید 6ماہ تک توسیع کی جائے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی دفاع اور سلامتی کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمر جنسی نفاذمیں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی