i بین اقوامی

مصر،مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 22 افراد ہلاک، 33 زخمیتازترین

July 22, 2022

مصرکےجنوبی صوبے منیا کےعلاقہ البرشہ میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔منیا کے مقامی حکام نےغیر ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ مسافر بس تقریباً 45 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ البرشہ علاقہ جودارالحکومت قاہرہ سے تقریباً 300 کلومیٹر (185 میل) جنوب میں المنیہ گورنری میں واقع ہے کے قریب ایک اسٹیشنری ٹرک سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں 22 افراد ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

منیا کے گورنر نے کہا کہ ٹرک ٹائر تبدیل کرنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑا تھا جب اسے سوہاگ گورنری سے قاہرہ جانے والی تیز رفتار بس نے پیچھے سے ٹکر ماردی۔انہوں نے کہا کہ ایمبولینسیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو منیا کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔یاد رہےکہ ٹریفک قوانین کے ناقص نظام اور خراب سڑکوں کے باعث مصر میں ہرسال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، صرف 2020 میںمصر میں سڑک حادثات میں تقریباً 7,000 افراد ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی